
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن میں محکمہ تعلیم کے پاس بڑی عمارتیں ہیں مگرتعلیم نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسکولز کے معاملات کو ریاستیں خود دیکھیں گی، محکمہ تعلیم بند کرنے کے اقدام پر ریاستی گورنرز خوش ہیں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اعلان میں کہا کہ امریکی محکمہ تعلیم کو بند کررہے ہیں، ٹرمپ نے کہا کہ امریکی اسکولز کا تعلیمی معیار انتہائی گر چکا ہے، ہائی اسکولز کے طلبا کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی۔