ممبئی کے آزاد میدان میں کرکٹ کھیلتے ہوئے ایک 31 سالہ سافٹ ویئر انجینئر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق وکرم اشوک دیشمکھ، جو ایک آئی ٹی کمپنی میں ملازم تھے، کرکٹ کے شوقین تھے اور باقاعدگی سے آزاد میدان میں کھیلتے تھے۔
اتوار کو وہ 25 اوورز کے ایک پریکٹس میچ میں شریک تھے، جہاں ان کی ٹیم کو 159 رنز کا ہدف دیا گیا تھا۔ میچ کے دوران دسویں اوور میں انہیں سینے میں تکلیف محسوس ہوئی، لیکن اس کے باوجود انہوں نے کھیل جاری رکھا اور اپنی ٹیم کو جیت کے قریب پہنچایا۔ تاہم، 17ویں اوور میں رن لینے کے دوران وہ زمین پر گر پڑے۔
انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس نے واقعے کو
حادثاتی موت قرار دے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔