
18 سال سے کم عمری کی شادی کی ممانعت کا بل سینیٹ سے منظور کرلیا گیا ہے، قومی اسمبلی اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کیا 18سال سے کم عمر بچوں کی شادی سے متعلق بل لانے کا یہ وقت تھا؟ آپ پھر کہیں گے مولانا ملک کے حالات دیکھیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایسے حالات میں فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے، بل میں جو چیز آئین و قانون کے منافی ہو وہ ہمارے گلے سے نہیں اتر رہے، اسمبلیاں بانجھ نہیں، قرآن و سنت کیخلاف کوئی چیز ہو تو وہ اسمبلی میں نہ آئے۔
یکجہتی کا تقاضا ہے کہ اس قسم کی حرکت نہ کی جائے، اسپیکر صاحب آپ سے پیار ہے، رولنگ دیں کہ یہ بل فوری روک دیا جائے، اسپیکر صاحب ہمت کریں آپ کی رولنگ بہت کچھ کرسکتی ہے۔