
ایک ہندو پنڈت نے پاکستان کا پانی روکنے کے بھارتی دعوؤں کا پول کھول دیا ہے، مودی پر تنقید کرتے ہوئے ہندو پنڈت نے کہا کہ مودی سرکار پانی کی سیاست سے عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے۔
پنڈت نے کہا ہم نے معلوم کیا تو پتا چلا کہ بھارت کے پاس دریائے سندھ کا پانی روکنے کا کوئی بندوبست نہیں ہے، بھارتی حکومت انڈس کا پانی روکنے پر کام کرے تو کم از کم 20 سال چاہئیں۔