
گوجرانوالہ میں نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کے دوران پہلوانوں کے درمیان تلخ کلامی جھگڑے میں بدل گئی۔ واپڈا کے پہلوان حسن بھولا اور ایچ ای سی کے ابراہیم کے درمیان پوائنٹس کے تنازع پر بحث ہوئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی۔ اس دوران دونوں ٹیموں کے دیگر پہلوان بھی معاملے میں شامل ہو گئے۔ جھگڑا اسٹیڈیم میں موجود شائقین تک پھیل گیا، اور دونوں جانب کے حمایتی بھی میدان میں کود پڑے۔ صورتحال کے پیش نظر چیمپئن شپ کے مقابلے عارضی طور پر معطل کر دیے گئے۔