آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے موجودہ مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق، سوئی ناردرن گیس کے لیے قیمت میں 8.71 فیصد جبکہ سوئی سدرن گیس کے لیے 25.78 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا ہے، اور قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ سوئی ناردرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1778 روپے 35 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے لیے 1762 روپے 51 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔