کشتی الٹنے کے حادثے میں بچ جانے والوں میں 47 پاکستانی شامل ہیں، تاہم ابھی تک لاپتہ پاکستانی شہریوں کی تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ یہ واقعہ یونان کے جزیرہ کریٹ کے جنوب میں پیش آیا، جس میں ایک پاکستانی کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اس وقت جاں بحق یا لاپتہ پاکستانیوں کی حتمی تعداد کا تعین کرنا ممکن نہیں ہے۔