
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔ عدالتی عملے کے مطابق، جج ناصر جاوید رانا آج رخصت پر ہیں، اس لیے فیصلہ اب 13 جنوری کو سنایا جائے گا۔ نیب پراسیکیوٹر اور پی ٹی آئی کے وکلاء کو فیصلے کی نئی تاریخ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس کیس کا فیصلہ جج ناصر جاوید رانا نے 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا۔ پہلے 23 دسمبر کو فیصلہ سنانے کی تاریخ مقرر تھی، جو بعد میں ملتوی کر کے 6 جنوری کی گئی۔ اب عدالت نے ایک بار پھر تاریخ میں تبدیلی کرتے ہوئے فیصلہ 13 جنوری کو سنانے کا اعلان کیا ہے۔