تیل سے بھرا ٹینکر الٹنے کے بعد پھٹ جانے سے درجنوں افراد ہلاک ، متعدد زخمی

نا ئیجیریا میں تیل سے بھرا ٹینکر پھٹ جانے سے درجنوں افراد جھلس کر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہفتے کے روز شمالی نائیجیریا میں تیل سے بھر ایک ٹینکر الٹ کر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں    60 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔حادثہ میدوگوری میں ابوجا کادونا ایکسپریس وے پر پیش آیا جہاں ڈرائیور سے ٹینکر بے قابو ہو کر الٹا اور اس کے گرد لوگ جمع ہوئے جس کے بعد ٹینکر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

نا ئیجیریا کے ایف آر ایس سی سیکٹر کمانڈر نے کہا کہ واقعہ میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر مقامی افراد تھے جو ٹرک الٹنے کے بعد تیل نکالنے کے لئے  وہاں موجود تھے۔اس حوالے جاری  کئے  گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا  کہ روکنے کی کوششوں کے باوجود لوگوں کا ایک بڑا ہجوم تیل نکالنے کے لیے وہاں جمع ہوا ، اچانک ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی اور پھیل گئی جس کے نتیجے میں لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ جائے حادثہ سے اب تک 60 افراد کی لاشوں کو نکالا گیا  اور فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا ہے۔

Related Posts

امریکا کے ساتھ فضائی دفاع کو ’مضبوط‘ کریں گے، زیلنسکی
  • July 4, 2025

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اور یوکرینی ہم منصب زیلنسکی کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں فضائی دفاعی نظام سمیت…

Continue Reading
لیاری حادثے میں لاپتہ افراد ملبے تلے نہیں دبے ہوئے تو پھر کہاں ہیں؟
  • July 4, 2025

یہ وہ لوگ ہیں، جنہیں لیاری میں گرنے والے عمارت میں ریسکیو کام کے دوران حکام نے یہ کہہ کر…

Continue Reading

You Missed

امریکا کے ساتھ فضائی دفاع کو ’مضبوط‘ کریں گے، زیلنسکی

  • July 4, 2025
  • 1 views
امریکا کے ساتھ فضائی دفاع کو ’مضبوط‘ کریں گے، زیلنسکی

لیاری حادثے میں لاپتہ افراد ملبے تلے نہیں دبے ہوئے تو پھر کہاں ہیں؟

  • July 4, 2025
  • 2 views
لیاری حادثے میں لاپتہ افراد ملبے تلے نہیں دبے ہوئے تو پھر کہاں ہیں؟

بچے کو تھپڑ مارنے کی پاداش میں پرنسپل کو بچے کے ماموں نے خنجروں کے وار کرکے قتل کر دیا

  • July 4, 2025
  • 3 views
بچے کو تھپڑ مارنے کی پاداش میں پرنسپل کو بچے کے ماموں نے خنجروں کے وار کرکے قتل کر دیا

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ

  • July 4, 2025
  • 3 views
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ