499افراد پر مشتمل دنیا کا وہ ملک جہاں شرحِ پیدائش صفرہے

یہ بات ناقابلِ یقین ہے کہ دنیا میں کوئی ملک ایسا بھی ہے جہاں شرحِ پیدائش صفر ہے مگر یہ حقیقت ہے۔
روز نامہ جنگ کے مطابق ویٹیکن سٹی اپنے رقبے اور آبادی کے لحاظ سے نہ صرف یورپ بلکہ دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ہونے کا اعزاز رکھتا ہے، یہ ملک رومن کیتھولک چرچ کا مرکز بھی ہے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وسیع مذہبی اور ثقافتی اہمیت کے باوجود بھی ویٹیکن سٹی کی آبادی بہت کم ہے جو کہ اس وقت صرف 499 افراد پر مشتمل ہے۔
پوپ فرانسس جو رومن کیتھولک چرچ کے رہنما ہیں وہ ویٹیکن سٹی میں رہتے ہیں اور اس ملک کے حکمرا ن بھی ہیں۔
ویٹیکن سٹی اپنے چھوٹے سائز کے باوجود بھی سیاحوں کے لئے خصوصی توجہ کا مرکز ہے، خاص طور پر ان سیاحوں کے لئے جو اس کی تاریخ کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں یا پھر یہاں پر کوئی روحانی تجربہ کرنا چاہتے ہیں۔
اس ملک کا دورہ کرنے کا بہترین وقت اپریل سے پہلے کا ہے کیونکہ اس وقت یہاں پر سیاحوں کا رش کم ہوتا ہے۔
ویٹیکن سٹی دنیا کا واحد ملک ہے جہاں شرحِ پیدائش صفر ہے کیونکہ یہاں لوگ ریاست کے اندر کام کر کے یا پھر پوپ کی طرف سے دعوت نامہ وصول کرنے کے بعد ہی یہاں کی شہریت حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ ملک اہم مذہبی اور ثقافتی تعمیرات کا گھر بھی ہے جن میں سینٹ پیٹرز باسیلیکا، سسٹین چیپل، ویٹیکن اپوسٹولک لائبریری اور ویٹیکن میوزیم شامل ہیں۔
یہاں دنیا کی سب سے مشہور پینٹنگز اور مجسموں کی نمائش بھی کی گئی ہے۔اس ملک کی معیشت کا انحصار کیتھولکس کے عطیات، ڈاک ٹکٹوں، سیاحتی مقامات کے ٹکٹوں اور اشاعتوں کی فروخت پر ہے۔

Related Posts

ایرانی پارلیمنٹ میں پاکستان زندہ باد کے نعرے
  • June 17, 2025

ایرانی پارلیمنٹ میں صدر کی تقریر کے دوران ایوان میں پاکستان کے حق میں جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، جہاں…

Continue Reading
ایران کا اسرائیل میں امریکی سفارت خانے پر بھی میزائل حملہ
  • June 17, 2025

ایرانی میزائل حملوں کے دوران اسرائیل میں واقع امریکی سفارت خانے کی ایک شاخ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔امریکی خبررساں…

Continue Reading

You Missed

ایرانی پارلیمنٹ میں پاکستان زندہ باد کے نعرے

  • June 17, 2025
  • 14 views
ایرانی پارلیمنٹ میں پاکستان زندہ باد کے نعرے

ایران کا اسرائیل میں امریکی سفارت خانے پر بھی میزائل حملہ

  • June 17, 2025
  • 14 views
ایران کا اسرائیل میں امریکی سفارت خانے پر بھی میزائل حملہ

پاکستان نے ایران سے متصل کراسنگ پوائنٹس غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیئے

  • June 17, 2025
  • 19 views
پاکستان نے ایران سے متصل کراسنگ پوائنٹس غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیئے

حالت جنگ میں مذاکرات نہیں کریں گے، ایران نے قطر اور عمان کو آگاہ کردیا

  • June 17, 2025
  • 15 views
حالت جنگ میں مذاکرات نہیں کریں گے، ایران نے قطر اور عمان کو آگاہ کردیا