چین نے بھارت کو بڑا دھچکا دیتے ہوئے لداخ کے ایک اہم علاقے کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ چین نے ہوتان میں لداخ کے کچھ حصے شامل کرکے دو نئی کاؤنٹیوں کے قیام کا اعلان کیا ہے، جس پر بھارتی وزارت خارجہ نے بیجنگ کے خلاف جمعہ کے روز احتجاج ریکارڈ کرایا۔ یہ اعلان پانچ سال بعد سرحدی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے چند دن بعد کیا گیا۔
بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے گزشتہ ماہ بیجنگ کا دورہ کیا تھا اور سرحدی علاقوں پر مذاکرات بھی کیے تھے۔ چینی دفاعی ترجمان نے کہا کہ وہ سرحدی علاقوں میں امن برقرار رکھنے کے لیے تیار ہیں، جبکہ رندھیر جسوال نے بیان دیا کہ ہوتان پری فیکچر میں دو نئی کاؤنٹیوں کے کچھ حصے لداخ میں شامل ہوتے ہیں۔