
جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف سینچورین میں کامیابی کے بعد اگلے سال جون میں انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق، جنوبی افریقہ کو چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے ایک جیت کی ضرورت تھی، اور اس فتح کے بعد وہ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہیں۔ لارڈز میں ہونے والے فائنل میں پروٹیز کا مقابلہ بھارت یا آسٹریلیا سے متوقع ہے۔