
مکہ صحت مرکز میں موجود ماہر امراض چشم نے فوری نابینا مصری خاتون کا آپریشن کیا جو کامیاب رہا اور بینائی سے محروم عازم کی بینائی لوٹ آئی۔
وزارت صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین حج کو فوری طبی خدمات کی فراہمی کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جس کے تحت دونوں مقدس شہروں میں ہسپتال اور طبی مراکز قائم کیے ہیں علاوہ ازیں فرسٹ ایڈ یونٹس بھی شہر کے مختلف مقامات پر قائم ہیں۔
مکہ طبی مرکز میں ماہر امراض چشم ڈاکٹر اسامہ سعید العمری کا کہنا تھا کہ مصری عازم حج خاتون کو مرکز میں لایا گیا جن کی آنکھوں میں موتیہ بگڑنے کے باعث انکی بینائی ختم ہونے کے قریب تھی۔
ڈاکٹر اسامہ کا مزید کہنا تھا کہ عازم حج خاتون کا تفصیلی طبی معائنہ کیا اور معالجین کی ٹیم نے یہ فیصلہ کیا کہ آنکھ کا فوری آپریشن کردینا چاہئے، بصورت دیگر ان کی بینائی جاسکتی تھی۔
ماہرین کی ٹیم نے آپریشن سے قبل خاتون کے طبی ٹیسٹ کیے بعدازاں موتیے کا آپریشن کرنے کے بعد لینس کی پیوند کاری کا عمل مکمل کرلیا جو کامیاب رہا۔
دوسری جانب حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے سعودی عرب میں مسجد الحرام میں بڑی برقی گاڑیوں کی سہولت کا آغاز کر دیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام میں یہ سہولت بزرگ اور معذور افراد کے علاوہ تمام عازمین کے مناسک کی ادائیگی کو آسان بنانے کے لیے ہے۔
سعودی عرب: عازمین حج کیلیے 24 گھنٹے مفت ہیلپ لائن کا آغاز
برقی گاڑیوں کی سہولت یکساں نقل و حمل پلیٹ فارم کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے، جہاں طواف کے لیے برقی گاڑی 100 ریال میں دستیاب ہے اور اسی قیمت پر سعی کے لیے بھی جبکہ معذور افراد کے لیے یہ خدمت مفت فراہم کی جاتی ہے۔