
کرپٹو مارکیٹ میں تیزی کی لہر جاری ہے ، بِٹ کوائن کی قیمت نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔
دنیا کی سب سے مقبول کرپٹو کرنسی بِٹ کوائن نےتاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا اور قیمت ایک لاکھ 11 ہزار ڈالر سے تجاوز کرگئی۔
اس سے قبل رواں برس جنوری میں بِٹ کوائن نے ایک لاکھ نو ہزار ڈالر کی سطح چھوئی تھی۔
ماہرین کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی میں کمی، یورپ و ایشیا میں شرح سود میں نرمی اور عالمی سرمایہ کاروں کی کرپٹو میں دوبارہ دلچسپی اس غیرمعمولی اضافے کی وجوہات ہیں۔
بِٹ کوائن کے ساتھ ساتھ دیگر اہم کرپٹوکرنسیاں جیسے ایتھریم، سولانا، ڈوج کوائن اورکارڈانو میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
آن چین ڈیٹا بڑھتی ہوئی مانگ کی تصدیق کرتا ہے، نٹ کوائن کی حقیقی مارکیٹ کیپ میں مئی میں 27 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا، جب کہ نومبر کے بعد زر مبادلہ کی آمد میں 82 فیصد کمی واقع ہوئی۔