
خیبرپختونخوا، جی بی حکومت،پاک فوج اور فرنٹیئرکورکے تعاون سے دنیا کے بلند ترین مقام پر رنگارنگ شندور پولو فیسٹیول 2025 کا آغاز ہوگیا۔
خیبر پختونخوا کے ضلع اَپر چترال میں پاک فوج اور کے پی کلچراینڈ ٹورازم اتھارٹی نے میلے کا اہتمام کیا ہے، افتتاحی تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں ملکی اورغیرملکی شائقین نے شرکت کی۔
ایس ایس جی کمانڈوز نے پیراشوٹ سے لینڈنگ کرکےشائقین سےدادوصول کی جبکہ تقریب میں پاک آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ کے پیراگلائیڈرز کا شاندار مظاہرہ کیا۔
ایف سی اور چترال اسکاؤٹس کے بینڈز نے شاندار پرفارمنس پیش کی، کھیل کا باقاعدہ آغاز خیبرپختونخوا کے وزیر کھیل سید فخر جہان نے گیند پھینک کر کیا۔۔