
میرا یسوع یسوع کی وائرل میم سے مشہور ہونے والے بھارتی پنجاب کے خود ساختہ مسیحی مبلغ بجیندر سنگھ ایک اور تنازع میں گھر گئے ہیں، جب ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں انہیں اپنے دفتر میں ایک خاتون پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں بجیندر سنگھ کو ایک خاتون، جو اپنے بچے کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھی، پر کاغذات پھینکتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جب خاتون ان کے قریب آتی ہے تو وہ مبینہ طور پر اسے دھکیل دیتے ہیں۔ اس کے بعد صورتحال بگڑ جاتی ہے، اور کمرے میں موجود دیگر افراد بیچ بچاؤ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ معاملہ مزید نہ بڑھے۔ ویڈیو صحافی گگن دیپ سنگھ نے شیئر کی ہے۔