
گراس روٹ کرکٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، جنید ضیا نے کہا کہ اسکول لیول سے ٹیلنٹ کو اوپر لانا وقت کی ضرورت ہے۔
اگلےماہ سےٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلیےرجسٹریش کاآغازہوگا، اسکول اورکالجزکےطلبہ کےٹرائل ہوں گے، باصلاحیت کھلاڑیوں کوسامنےلایاجائیگا، بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ کے حوالے سے ٹریننگ بہتر کرنی ہے۔
ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تمام وسائل محسن نقوی دیں گے، ٹورنامنٹ ستبر سے نومبر تک کھیلا جائے گا، نئے آنے والے تمام کھلاڑی ملکی کرکٹ میں کردار ادا کریں گے۔