
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں ملازم نے ’ٹوائلٹ پیپر‘ پر استعفیٰ دے دیا لیکن یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ اس کے کاغذ پر استعفیٰ کیوں لکھا۔
ملازم نے پوسٹ میں لکھا کہ ’میں نے اپنے استعفے کے لیے اس قسم کے کاغذ کا انتخاب کیا جو اس بات کی علامت ہے کہ کمپنی نے میرے ساتھ کیا سلوک کیا۔
کمپنی ملازم نے لکھا کہ میں نے خود کو ٹوائلٹ پیپر کی طرح محسوس کیا کہ جب ضرورت ہوئی استعمال کیا پھر بغیر سوچے سمجھے رد کردیا، برائے کرم ہمیشہ اپنے ملازمین کے ساتھ اچھا سلوک کریں۔