Select Language :

اسٹبلشمنٹ لوگوں کے ووٹ کا مذاق اڑاتی ہے، عوام پھر اسٹبلشمنٹ کا کیوں مذاق نہ اڑائیں، مولانا فضل الرحمن

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کے اندر تمام معاملات قومی اتفاق سے حل ہونے چاہئیں اسٹبلشمنٹ لوگوں کے ووٹ کا مذاق اڑاتی ہے، عوام پھر اسٹبلشمنٹ کا کیوں مذاق نہ اڑائیں اسٹبلشمنٹ کا غیر سیاسی ہونا بھی سیاسی ہوتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں جامعہ صدیقیہ گلشن معمار میں جامعہ کے بانی و رئیس مولانا منظور مینگل کی دعوت پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مولانا فضل الرحمن نے بعد ازاں بطور مہمان خصوصی جامعہ صیدیقیہ کی سالانہ تقریب دستاربندی سے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر پیر مختار الدین شاہ، جے یوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو سابق رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین ، مولانا امداد اللہ یوسفزئی ، انجینئر عبد الرزاق عابد لاکھو ، قاری محمد عثمان ، مولانا محمد غیاث ، مولانا سمیع سواتی ، مولانا آیت الرحمان، مولانا حسین آصفی بھی موجود تھے۔جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پارلیمنٹ کی سطح پر مدارس کی رجسٹریشن کے لیے قانون سازی ہو چکی ہے صوبائی حکومتیں کیوں قانون سازی میں تاخیر کر رہی ہئں جب قومی سطح پر ایک قانون بن چکا ہے تو صوبائی سطح پر فوری طور پر قانون سازی کے ذریعے عملدرآمد کیا جائے ، صدارتی آرڈیننس کے ذریعے مدارس رجسٹریشن میں ریلیف دیا گیاہے ، ہمیں اعتراض نہیں ہے حکومت نے کچھ مدارس کو اپنے کنٹرول میں رکھنے کے لیے اقدامات کئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی میرے بہت اچھے ساتھی ہیں میں ان کی بہت قدر کرتا ہوں، مدارس بل کے حوالے سے وہ میرے پاس بھی اسے سمجھنے کے لئیے آتے رہے ہیں ، وہ وفاقی وزیر ہیں مگر میرے گھر وہ زیر تعلیم ہیں ( اس پر قہقہہ پڑا)وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات ذاتی نوعیت کی ہوئی، وہ میرے گھر آ جاتے ہیں ، حکومت کا جائز ہونا یا نہ زیادہ اہم ہے سوال ہے کہ کیا یہ حکومت جائز ہے؟انہوں نے کہا کہ جب تک عام آدمی تک معیشت کی بہتری نہیں پہنچتی اس وقت تک عوام مطمئن نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی نے ابھی تک حکومت سے جاری مذاکرات کے بارے میں اعتماد میں نہیں لیا،اس لئے اس پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔مولانا فضل الرحمان اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان میں ہماری درخواست پر صرف ایک حلقہ کھولا گیا نادرا نے کہا ہے کہ صرف دو فیصد ووٹ صحیح ہیں باقی ہمارے علم میں نہیں کہ کہاں سے پول ہوئے ہیں ۔

ابھی تک اسٹیبلشمنٹ کا رویہ تبدیل نہیں ہوا ، ایک پولنگ اسٹیشن سے بھی نا جیتنے والے کو جتوا دیا گیا جائز ناجائز کی انہیں کوئی پرواہ نہیں ، صرف اتھارٹی کو قائم رکھنا ہی اسٹیبلشمنٹ کا مقصد ہے ، شکایت ہمیں اپنے سیاست دانوں سے ہے جنہیں آئین قانون اور اصولوں کا کوئی احساس نہیں ہے، یہ صرف اپنے اقتدار چاہتے ہیں ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ اتفاق رائے سے طے ہونا چاہئے ۔

Related Posts

ایران پر اسرائیلی حملہ، روس کا ردعمل آ گیا
  • June 13, 2025

روسی وزارت خارجہ نے ردعمل میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں خطرناک کشیدگی پر گہری تشویش ہے اسرائیل کے ایران…

Continue Reading
ایئر انڈیا کے مالک کا ہلاک افراد کے لواحقین کیلئے 1،1 کروڑ روپے امداد کا اعلان
  • June 13, 2025

ایئر انڈیا کے مالک ٹاٹا گروپ نے ہلاک افراد کے لواحقین کیلئے 1،1 کروڑ روپے امداد کا اعلان کردیا۔ ترجمان…

Continue Reading

You Missed

Business Ideas in Europe for Asians 2026

  • May 8, 2026
  • 146 views
Business Ideas in Europe for Asians 2026

Canada U-turns on digital tax: Big win for Trump, relief for US tech giants

  • June 30, 2025
  • 202 views
Canada U-turns on digital tax: Big win for Trump, relief for US tech giants

Tesla’s European sales slump for fifth month

  • June 25, 2025
  • 254 views
Tesla’s European sales slump for fifth month

Beyond the battery: We need EVs, but we also need other green powertrains

  • June 15, 2025
  • 358 views
Beyond the battery: We need EVs, but we also need other green powertrains

UAE halts hike in minimum bank account balance until further notice

  • June 2, 2025
  • 345 views
UAE halts hike in minimum bank account balance until further notice

Amid AI-driven layoffs MAGA wants Indian techies to leave US

  • May 30, 2025
  • 392 views
Amid AI-driven layoffs MAGA wants Indian techies to leave US

Harvard students get unconditional open offer from Hong Kong University of Science and Technology

  • May 28, 2025
  • 311 views
Harvard students get unconditional open offer from Hong Kong University of Science and Technology

NRIs panic over the new 5% remittance tax proposal online, thinking it will impact sending money home

  • May 19, 2025
  • 400 views
NRIs panic over the new 5% remittance tax proposal online, thinking it will impact sending money home

Smaller deals to hit IT firms due to AI effect

  • May 5, 2025
  • 256 views
Smaller deals to hit IT firms due to AI effect

SBI, two other PSBs cut loan rates by 25 bps

  • April 14, 2025
  • 241 views
SBI, two other PSBs cut loan rates by 25 bps

EXPLAINER: Will RBI’s move rein in the gold loan rush?

  • April 14, 2025
  • 430 views
EXPLAINER: Will RBI’s move rein in the gold loan rush?

Big Relief for NRI Investors: Capital gains on mutual funds not taxable in India

  • April 14, 2025
  • 412 views
Big Relief for NRI Investors: Capital gains on mutual funds not taxable in India

FOMC Meeting Minutes: Fed officials debate inflation risks from Trump tariffs

  • April 10, 2025
  • 282 views
FOMC Meeting Minutes: Fed officials debate inflation risks from Trump tariffs

Bank Holidays in April: Check dates for Mahavir Jayanti, Good Friday and 16 bank holidays

  • April 8, 2025
  • 343 views
Bank Holidays in April: Check dates for Mahavir Jayanti, Good Friday and 16 bank holidays

Swiggy launches Maxxsaver to push for bulk orders

  • April 8, 2025
  • 376 views
Swiggy launches Maxxsaver to push for bulk orders

ITC to benefit as govt relaxes FDI rules for ‘prohibited’ sectors

  • April 8, 2025
  • 205 views
ITC to benefit as govt relaxes FDI rules for ‘prohibited’ sectors

RBI’s Rs 80K-crore infusion via OMOs raises rate-cut hopes

  • April 8, 2025
  • 198 views
RBI’s Rs 80K-crore infusion via OMOs raises rate-cut hopes