
بلغاریہ، رومانیہ، یونان، یوکرین اور دیگر ممالک میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا جبکہ ترکیہ کے دارالحکومت استنبول میں زلزلے سے عمارتیں لرز اُٹھیں۔
غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 10کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، استنبول میں زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر سڑکوں پر نکل آئے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں تائیوان کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھیں، جس کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی تھی۔