
ممبئی: بھارتی ماہر نجوم سشیل کمار سنگھ نے بالی ووڈ کی معروف جوڑی سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کے بارے میں حیران کن پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا رشتہ طلاق پر ختم ہو سکتا ہے۔ حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ پر گفتگو کرتے ہوئے سشیل کمار سنگھ نے اس تعلق کے خاتمے کے ممکنہ حالات کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔
نجومی نے کہا کہ سوناکشی اور ظہیر کی شادی بچے کی پیدائش اور بار بار کے جھگڑوں کے بعد مسائل کا شکار ہوگی، جو شدت اختیار کرتے ہوئے رشتے کے خاتمے تک پہنچ سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ شادی تلخ انداز میں ختم ہو سکتی ہے، اور دونوں کے درمیان اختلافات حد سے بڑھ جائیں گے۔
فی الحال، سوناکشی اور ظہیر اپنی شادی شدہ زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ دونوں نے حال ہی میں آسٹریلیا میں نئے سال کا جشن مناتے ہوئے اپنی یادگار تعطیلات کی تصاویر اور لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کیے۔ بنجی جمپنگ، اسکائی ڈائیونگ، کرکٹ میچز، اور سفاری جیسے تفریحی لمحات ان کی خوشگوار چھٹیوں کا حصہ رہے۔
سوناکشی اور ظہیر نے جون 2024 میں شادی کی تھی، اور ان کے مداح اس پیش گوئی کے بارے میں شش و پنج کا شکار ہیں۔ آیا یہ پیش گوئی حقیقت بنے گی یا نہیں، اس کا فیصلہ وقت کرے گا، لیکن اس وقت دونوں اپنی ازدواجی زندگی میں خوش دکھائی دے رہے ہیں۔