
ارجنٹینا میں ایک شخص کو اس وقت بلاوجہ جیل میں ڈال دیا گیا جب پولیس نے غلطی سے ٹالکم پاؤڈر کو منشیات سمجھ لیا۔ رپورٹس کے مطابق، پاؤڈر کی اصل نوعیت کا تعین کرنے میں پولیس کو تقریباً تین ہفتے لگ گئے۔
میکسیمیلیانو نامی شہری مینڈوزا کے علاقے اکوسٹا سے بیونس آئرس جانے والی بس میں سفر کر رہا تھا۔ راستے میں، پولیس نے لا پاز کے مقام پر بس کو تلاشی کے لیے روک لیا۔ دورانِ تلاشی، پولیس نے میکسیمیلیانو کے سامان سے 18 ٹالکم پاؤڈر کے ڈبے برآمد کیے۔ شہری نے اپنی وضاحت پیش کی، لیکن پولیس نے بغیر کسی ٹیسٹ کے ان ڈبوں کو منشیات سمجھتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔
میکسیمیلیانو کو حراست میں لینے کے بعد اس کے اہل خانہ کو بھی اطلاع نہیں دی گئی۔ تین ہفتے بعد جب پاؤڈر کا تجزیہ کیا گیا، تو یہ ثابت ہوا کہ یہ عام جسمانی صفائی کے لیے استعمال ہونے والا ٹالکم پاؤڈر تھا۔ اس غیرضروری گرفتاری کے دوران شہری کو بلاوجہ قید کی صعوبتیں جھیلنی پڑیں۔