رجاب بٹ، ایک مشہور پاکستانی ڈیجیٹل کریئیٹر، یوٹیوب پر 4.25 ملین سبسکرائبرز کے ساتھ بڑی مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔ چند سال قبل ڈیجیٹل دنیا میں قدم رکھنے والے رجاب آج ملک کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے ڈیلی ولاگرز میں شمار ہوتے ہیں۔
حال ہی میں، رجاب بٹ نے ایمان رجاب سے ایک شاندار تقریب میں شادی کی، جہاں کئی سوشل میڈیا شخصیات نے شرکت کی اور انہیں قیمتی تحائف سے نوازا۔ ان کے شادی کے تحائف کی ویڈیوز، جن میں ایک شیر کا بچہ، پورے خاندان کے لیے عمرہ کا سفر، سونے کی تہہ چڑھا ہوا نیا آئی فون، اور ڈالرز کا گلدستہ شامل ہیں، سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔