
ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے ایک حالیہ انٹرویو میں انوشکا شرما کے حوالے سے ایک دلچسپ واقعہ بیان کیا۔ رنبیر نے انکشاف کیا کہ ایک ساتھی اداکار نے انوشکا سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا، لیکن انوشکا نے اسے صاف انکار کر دیا۔
رنبیر کا کہنا تھا کہ وہ اس اداکار کا سرنیم جانتے ہیں، لیکن نام لینے سے گریز کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انوشکا دوستی کے معاملے میں بہترین ہیں، اور اسی یاری دوستی کے دوران ان کے ساتھی اداکار کو انوشکا سے محبت ہو گئی تھی۔ تاہم، انوشکا نے اس محبت کو صرف دوستی تک محدود رکھا اور جواب دیا، “نہیں یار، ایسا کچھ نہیں، ہم صرف دوست ہیں۔”
رنبیر نے ہلکے پھلکے انداز میں یہ بھی کہا کہ جس اداکار نے انوشکا سے محبت کا اظہار کیا، اس کا سرنیم بھی “کپور” ہے۔